Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87193
Published : 13/11/2015 19:1

دہشت گردوں کے مقابلے میں عراقی فوج کو زبردست کامیابی

عراق میں داعش کے خلاف فوج اور عوامی رضاکاروں کا ملک گیر آپریشن جاری ہے۔ جمعرات سے شروع ہونے والے کرد پیشمرگہ ملیشیا کے آپریشن میں اسٹریٹیجک شہر سنجار مکمل طور پر آزاد ہوگیا ہے۔ اس آپریشن میں داعش کے سو سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر صوبہ الانبار میں شہر الرمادی کو آزاد کرانے کے لئے تین طرف سے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

عراق کی کرد پیش مرگہ ملیشیا کے جوان چار جانب سے پیشقدمی کرتے ہوئے شمالی شہر سنجار میں داخل ہوئے اور اس شہر کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا۔ عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر سنجار کا مرکزی علاقہ اس وقت پوری طرح سے کرد پیش مرگہ ملیشیا کے کنٹرول میں ہے اور شہر کے بعض نواحی علاقوں میں داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ زبردست لڑائی جاری ہے۔ 

کرد پیش مرگہ ملیشیا کے جوانوں نے شام کے شہر رقہ اور عراق کے شہر موصل کو ملانے والی شاہراہ پر پوزیشن سنبھال رکھی ہے اور داعش دہشت گردوں کی سپلائی لائن کو بھی کاٹ دیا ہے۔ 

کرد پیش مرگہ ملیشیا کے کمانڈر قاسم شیشوا نے بتایا ہے کہ سنجار کی آزادی کی کارروائی کے دوران داعش کے دہشت گردوں کو زبردست جانی نقصان اٹھانا پڑاے ہے اور اس کے سیکڑوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ سنجار کی سڑکوں پر داعش کے دہشت گردوں کی لاشیں بکھری پڑی ہیں اور کرد پیش مرگہ ملیشیا کے جوانوں کے تابڑ توڑ حملوں نے ، داعش کو اسقدر سنبھلنے کا موقع بھی نہیں دیا کہ وہ ہلاک شدگان کی لاشیں اپنے ساتھ لے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اہلکار اس وقت شہر میں نصب بارودی سرنگوں اور بموں کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ سنجار سے فرار ہونے والے داعشی دہشت گرد جان بچانے کے لئے شام کی سرحد کے قریب واقع علاقے البعاج کی جانب بھاگ رہے ہیں۔ 

دہشت گرد گروہ داعش نے جون دو ہزار چودہ میں شمالی عراق پر حملہ کرکے ، سنجار سمیت عراق کے مختلف علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا۔ تکفیری سوچ رکھنے والے داعش کے دہشت گردوں نے اس علاقے کے عوام خاص طور سے عورتوں اور لڑکیوں کے خلاف انتہائی گھناؤنے اور انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ 
دوسری طرف الفرات نیوز نے بتایا ہے کہ صوبہ الانبار میں شہرالرمادی کو داعش سے آزاد کرانے کے لئے ، شمالی، مغربی اور جنوب مغربی ، تین سیکٹروں سے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ 
یہ ایسی حالت میں ہے کہ صوبہ الانبار میں عراقی افواج نے جمعرات کو اسٹیریٹجک شہر البوحیات کو آزاد کرالیا تھا۔ عراقی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ البوحیات کو آزاد کرانے کے آپریشن میں سترہ دہشت گرد کمانڈروں سمیت مجموعی طور پر داعش کے دو سو باون دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23