Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87356
Published : 15/11/2015 17:37

پاکستانی فضائیہ کی بمباری،22 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں پاکستان کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نےشمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے - بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں دہشت گردوں کے چھے ٹھکانے تباہ کردئےگئے - پاکستان کی فوج نے گذشتہ برس جون میں کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دہشت گردوں کےحملے کے بعد قبائلی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا تھا جو اب تک جاری ہے - پاک فوج کے آپریشن کے بعد دہشت گرد عناصر خیبر ایجنسی اور شوال سمیت دیگر قبائلی علاقوں کی جانب فرار کرگئے ہیں جن کی سرحدیں افغانستان کےساتھ ملتی ہیں -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17