Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87361
Published : 15/11/2015 18:2

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنجیدگی کے ساتھ توجہ دینے کی ضرورت پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنجیدگی کے ساتھ توجہ دینے اوراس کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اٹلی کے وزیراعظم میتھیو رینزی سے ٹیلی فونی گفتگو میں پیرس میں دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں پچھلے برسوں کے دوران سترہ ہزار ایرانی شہریوں اور اعلی حکام کی شہادت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کرجنگ کرنے کی ضرورت ہے - انہوں نے کہا کہ دہشت گردانہ سرگرمیاں نفرت انگیز اور دہشتناک ہیں لیکن دہشت گردوں کو قوموں اور حکومتوں کے مضبوط عزم و ارادے کے مقابلے میں کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی اور وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے - صدر حسن روحانی نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ ان کا دورہ اٹلی دونوں ملکوں کے وزرائےخارجہ کی ہم آہنگی اورصلاح و مشورے سے آئندہ کسی مناسب وقت کے لئے ملتوی ہوگیا ہے - پروگرام کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ہفتے کی صبح ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اٹلی کے دورے پر جانے والے تھے جس کے بعد وہ فرانس کا بھی دورہ کرتے - لیکن پیرس میں دہشت گردانہ بم دھماکوں کے بعد ان کا دورہ اٹلی اور فرانس ملتوی ہو گیا ہے - صدر روحانی نے کہا کہ تہران اور روم کے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں اور ان تعلقات میں پہلے سے بھی زیادہ فروغ کا موقع حاصل ہوا ہے- اٹلی کے وزیرا‏عظم نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو میں ایران کے صدر کے دورہ اٹلی کے ملتوی ہونے کے حقیقی اسباب کی تایید کرتے ہوئے کہا کہ ان کاملک ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کا خواہشمند ہے - اٹلی کے وزیراعظم نے کہا کہ ہم بدستور آپ کے دورہ اٹلی کے منتظر ہیں -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20