Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87363
Published : 15/11/2015 18:6

جنیوا میں ایران اور پانچ جمع ایک کا اجلاس ختم

ایٹمی معاہدے کی بنیاد پرپابندیوں کوختم کرنے کےدستورالعمل اوراعلامئےکے متن کی تیاری کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ یورپی یونین اور امریکا کا مشاورتی اجلاس جنیوا میں ختم ہوگیاہے۔
اس اجلاس میں جو نو گھنٹے تک جاری رہا اور جس میں امریکا یورپی یونین اور ایران کی ٹیمیں موجودتھیں اس متن کا جائزہ کا جائزہ لیا گیا جو پابندیوں کے خاتمے کی غرض سے امریکا اور یورپی یونین نے اپنے دستور العمل کے لئے تیارکیا تھا - اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم نے مقررہ مدت میں پابندیوں کے خاتمے کے لئے دستورالعمل تیار کرلئے جانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے ان دستورالعمل کے متن میں درج کرنے کے لئے واضح تجاویزبھی پیش کی ہیں - ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کو آئندہ پندرہ دسمبر تک ایٹمی معاہدے سے متعلق اپنے اپنے وعدوں پرعمل شروع کردینا ہے - پانچ جمع ایک گروپ کے ممبران نے اس بات کا وعدہ کیا ہےکہ وہ ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کے لئے ضروری تمہیدی اقدامات ایران کے ساتھ ہم آہنگی سے ہی انجام دیں گے -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21