دوشنبه - 2019 مارس 18
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 87380
تاریخ انتشار : 16/11/2015 8:58
تعداد بازدید : 3

دہشت گردی کے خلاف عالمی برداری سے متحدہ ہونے کی اپیل

یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فدریکا موگرینی نے عالمی برداری سے دہشت گردی کے خلاف متحدہ ہونے کی اپیل کی ہے۔
ویانا میں شام کے بارے میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فدریکا موگرینی نے پیرس میں ہونے والے دہشت گرادانہ واقعے پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال اس بات کو واضح کرنے کے لیے کافی ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج نے کہا کہ یورپ اور عرب دنیا ہی بلکہ پوری عالمی برداری اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ فدریکا موگرینی نے کہا کہ دہشت گردی کا بہترین حل یہ ہےکہ ہم متحد ہوجائیں اور اختلافات کو بالائے طاق رکھ دیں۔انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ ہمیں شام میں قیام امن کا راستہ تلاش کرنا ہوگا اور بقول ان کے ہم آج یہاں اسی مقصد کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ عالمی برادری کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور ہمیں متحدہ ہوکر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :