Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87384
Published : 16/11/2015 9:8

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے عالمی عزم کی ضرورت ہے

تشخیص مصلحت نظام کونسل کےسربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس خطرناک لعنت کا خاتمہ کرنے کےلئے عالمی عزم وارادے کی ضرورت ہے۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے ہفتے کو تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران لبنان اورفرانس میں ہونےوالے دہشت گردانہ حملوں پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اور خاص طور پر فرانس جیسے صنعتی ملکوں میں دہشت گردی کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے - انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی عزم و ارادہ درکارہے- آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خود سب سے پہلے دہشت گردی کا نشانہ بناہے کہاکہ اگردہشت گردی کے خلاف جنگ کے تعلق سے ایران کے اصولی موقف پر توجہ دی جاتی تو شاید علاقائی اور عالمی سطح پر دہشت گردی کا دائرہ اتنے وسیع پیمانے پر نہ پھیل پاتا - ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے بھی فرانس کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ کے نام اپنے پیغام میں پیرس حادثے میں بے گناہ لوگوں کے مارے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی - انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردانہ حملے نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ دہشت گرد گروہ دنیا کی پائیدار سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ بن چکے ہیں -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22