Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87385
Published : 16/11/2015 9:10

جان کیری کے ساتھ ملاقات میں پابندیوں کو اٹھانے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ اس ملاقات کے دوران ایران پر عائد پابندیوں کو اٹھانے اور امریکی وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد محمد جواد ظریف نے کہا کہ اس ملاقات کے دوران رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کی روشنی میں مشترکہ جامع ایکشن پلان کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ 
انھوں نے کہا کہ اس ملاقات میں اراک کی ایٹمی تنصیبات کی دستاویز پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ اراک ایٹمی ری ایکٹر کی دوبارہ ڈیزائننگ کی باضابطہ دستاویز کو پیر تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24