Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87453
Published : 16/11/2015 18:36

فرانسیسی عوام ،مغرب کی کشیدگی پھیلانے کی پالیسی کی بھینٹ چڑھے

ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ مغرب کو جان لینا چاہئے کہ شام ، مخالف مسلح گروہوں کے لئے ہتھیار بھیجنے کا مطلب، دہشت گرد گروہوں کے لئے ہتھیار بھیجنا ہے-

ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے آج شائع ہونے والے اپنے ایک مقالے میں لکھا ہے کہ شام میں حکومت مخالف گروہوں کے ہاتھوں میں موجود مغربی ہتھیار ، بڑی آسانی سے انھیں ملکوں کے خلاف استعمال ہو سکتے ہیں-

علاء الدین بروجردی نے کہا کہ پیرس میں گذشتہ جمعہ کی رات ہونے والے دہشت گردانہ حملےایک انتباہ تھا تاکہ اس ملک اور دیگر مغربی ممالک کے حکام شام میں اپنی پالیسیوں من جملہ مسلح گروہوں کی حمایت اور انھیں مسلح کرنے پر نظرثانی کریں -

ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے یاد دہانی کرائی کہ مغرب کو یہ حقیقت سمجھ لینا چاہئے کہ دہشت گرد گروہوں کو اچھے اور برے دہشت گردوں میں تقسیم کرنا ایک غلط تجزیہ ہے کہ جو افغانستان کے سلسلے میں کیا گیا اور شام میں بھی اسے دہرایا جا رہا ہے-

ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ مغرب کو ویانا مذاکرات میں یہ تسلیم کر لینا چاہئے کہ شام کے عوام کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے اور شامی عوام کے درمیان مذاکرات جلد سے جلد شروع ہونا چاہئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22