Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87478
Published : 17/11/2015 10:0

شامی دہشت گردوں کے لئے امریکی ہتھیاروں کی نئی کھیپ

ایک امریکی عہدیدار نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ امریکہ نے ان دہشت گردوں کے لئے ہتھیاروں کی نئی کھیپ بھیجی ہے جو شمالی شام میں داعش کے خلاف بر سرپیکار ہیں

موصولہ رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے روئٹرکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نے شمالی شام میں داعش سے لڑنے والے دہشت گردوں کے لئے ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کی نئی کھیپ روانہ کی ہے-

شامی دہشت گردوں کے لئے امریکا کی جانب سے بھیجے جانے والے ہتھیاروں کی یہ دوسری کھیپ ہے-

یہ گروہ کردوں اور دوسرے دہشت گرد گروہوں کے تعاون سے داعش کے زیر قبضہ علاقوں کو واپس لینا چاہتا ہے-

اس امریکی عہدیدار نے جس کا نام سامنے نہیں آیا ہے مزید کہا کہ واشنگٹن نے شامی دہشت گردوں کے لئے ہتھیار بھیجنے کی اسٹریٹیجی تبدیل کر دی ہے اور اس بار اس نے زمینی راستے سے ہتھیار بھیجے ہیں-

ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ کن لوگوں نے امریکی ہتھیار اور فوجی ساز و سامان شام پہنچائے ہیں لیکن اس امریکی عہدیدار نے کہا کہ ان ہتھیاروں کو پہنچانے میں امریکی فوجی شامل نہیں ہیں-

شامی دہشت گردوں کے لئے امریکی ہتھیاروں کی پہلی کھیپ گیارہ اکتوبر کو طیاروں کے ذریعے گرائی گئی تھی جس کے امریکہ کے منظور نظر جنگجؤوں کے ہاتھوں تک پہنچنے کے بارے میں بہت سے سوالات اور شکوک و شبہات سامنے آئے تھے -

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو یقین ہے کہ ہتھیاروں کی نئی کھیپ اس کے منظور نظر افراد تک پہنچی ہے-

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے ترجمان جیف ڈیویس نے صرف اتنا کہا ہے کہ امریکہ نے شامی عربوں کی حمایت کا رجحان ظاہر کر دیا ہے اور اسے جاری رکھنا چاہتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14