Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87486
Published : 17/11/2015 10:30

شام کے وزیر داخلہ کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے پر تاکید

شام کے وزیر داخلہ محمد ابراہیم الشعار نے دہشت گردوں کے قبضے سے تمام علاقوں کی آزاد ی تک شامی مسلح افواج کی کارروائی جاری رہنے پر تاکید کی ہے ۔

شام کے الاخبار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد ابراہیم الشعار نے شام کے مغربی صوبے لاذقیہ میں دہشت گردوں کے خلاف جنگی محاذوں پر فوجی اہلکاروں سے ملاقات کے دوران اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فوجی اور عوامی کارروائی ملک کے تمام علاقوں کی آزادی تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ شام کی مسلح افواج کے پختہ عزم اور مضبوطی کے سبب بہت جلد بڑی کامیابی حاصل ہوگی اور دہشت گرد نابود ہوجائیں گے۔

شامی وزیر داخلہ نے کہا کہ شامی عوام فوج اور عوامی رضاکاروں کو ملنے والی حالیہ کامیابیوں سے بہت خوش ہیں اور ان کو امید ہے کہ مسلح افواج دہشت گردوں کو شکست دے کر پورے ملک میں امن و سلامتی اور استحکام قائم کر دیں گی۔

دریں اثنا شام کے ممتاز سیاسی تجزیہ کار شادی احمد نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ شام میں سیاسی راہ حل کا نقطہ آغاز ہے اور جب تک دہشت گرد ملک میں رہیں گے بحران کے خاتمے کی کوئی امید نہیں کی جاسکتی۔

واضح رہے کہ دہشت گرد گروہوں نے شام میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی مدد سے مارچ دو ہزار گیارہ سے شام کے کچھ علاقوں میں بدامنی پھیلا رکھی ہے اور وہ عوام کا قتل عام کرکے بشار اسد کی حکومت کے خاتمے کی راہ ہموار اور استقامت کے محور کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں البتہ ابھی تک دہشت گردوں کو اپنے مقاصد میں کامیابی نہیں ملی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21