Monday - 2018 july 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87489
Published : 17/11/2015 10:48

داعش کو امریکہ اور صیہونیت نے جنم دیا ہے۔

تکفیری دہشتگرد گروہ داعش امریکہ اور صیہونیت کا پروردہ ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹلیجنس نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش امریکہ اور صیہونیت کا پروردہ ہے۔ انٹلیجنس منسٹری کی ویب سائٹ کے مطابق وزیر انٹلیجنس محمود علوی نے پیر کے دن ایران کے مغرب میں واقع صوبہ کردستان کے علماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بڑی ہوشیاری اور حالات پر کڑی نظر رکھتے ہوئے داعش کو کسی بھی طرح کا اقدام کرنے سے روکے رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں اس سال محرم کے دوران دس دہشتگرد گروہوں کو گرفتار کرکے ختم کردیا ہے۔ محمود علوی نے صوبہ کردستان کے اھل سنت اور شیعہ علماء کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام دین فطرت ہے اور انسان کی فطرت کے عین مطابق ہے لیکن انسانی فطرت افراط و تفریط کی زد میں آجاتی ہے اور اسلام اپنی تعلیمات کے ذریعے جو فطرت پر استوار اور افراط و تفریط سے دور ہیں انسان کو آگے بڑھاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ اور سنی فرقوں میں مذہبی انتہا پسندی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے اور اسلام نے مختلف عقائد کے لوگوں کو برادری اور مہربانی کی تعلیم دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عالم میں جبکہ دوسرے ملکوں میں بم دھماکے ہورہے ہیں ایران میں بے مثال امن و امان سے عالمی سطح پر اس کی پوزیشن بہتر بنی ہے، انہوں اسی کے ساتھ یہ بھی کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف خطرے نہایت سنگین ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 july 16