Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87537
Published : 17/11/2015 17:11

یورپی حکام کے طیارے کو خطرہ ترکی میں رکا رہا۔

یورپی یونین کے کچھ اعلی حکام کو جن میں ڈونالڈ ٹاسک اور ژان کلوڈ یونکر بھی شامل ہیں طیارے کو لاحق سکیورٹی خطرے کی بنا پر ترکی میں رکنا پڑا ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی خطرے کی بنا پر یورپی یونین کے بعض اعلی حکام کو ترکی میں رکنا پڑا اور وہ پیر کے دن ترکی سے یورپ نہ جاسکے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کونسل آف یورپ کے سربراہ ڈونالڈ ٹاسک اور یورپی کمیشن کے سربراہ ژان کلوڈ یونکر یورپی حکام میں شامل ہیں جنہیں طیارے کو لاحق سیکورٹی خطرے کی بنا پر ترکی میں رکنا پڑا اور ان کا طیارہ آنتالیا سے پرواز نہ کرسکا۔ یہ طیارہ بلجیم ایر فورس کا ہے۔ اس پر سوار مسافر جی ٹوینٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے ترکی کے شہر انتالیا آئے تھے۔ واضح رہے پیرس میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے حملوں کے دو دن بعد یہ مسئلہ پیش آیا ہے اور ایک یورپی عہدیدار کے مطابق یورپی حکام منگل کو دوسرے طیارے سے یورپ کی طرف روانہ ہونگے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22