Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87637
Published : 18/11/2015 19:19

حکومت امریکا نے سعودی عرب کو ہزاروں اسمارٹ بموں کی فروخت کی تصدیق کردی

حکومت امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ ہزاروں اسمارٹ بموں کی فروخت کے سودے کی تصدیق کردی ہے۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کو انیس ہزار اسمارٹ بم فراہم کرے گا جن کی مالیت ایک ارب انتیس کروڑ ڈالر بتائی جاتی ہے۔

ان بموں میں ہزاروں پی وی ٹو گائیڈڈ ، کثیر المقاصد بی ایل یو-

ایک سو سترہ، اور دوسری اقسام کے اسمارٹ بم شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایسی اسمارٹ کٹس بھی فراہم کی جائیں گی جن کی مدد سے پرانے بموں کو گائیڈڈ بموں میں تبدیل کیا جاسکے گا۔

امریکہ کی دفاعی سیکورٹی ایجنسی نے دعوی کیا ہے دہشت گردی مخالف کاروائیوں میں سعودی عرب کے اسلحے کے ذخائر میں کمی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے اسلحے کے گودام ، یمنی عوام کے خلاف وحشیانہ بمباری کے وجہ سے خالی ہوئے ہیں۔

چھبیس مارچ سے جاری جارحیت کے دوران سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمنی عوام پر ہرقسم کے بم برسائے ہیں جن میں کلسٹر بم بھی شامل ہیں جن کا استعمال عالمی سطح پر ممنوع ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب خطے میں امریکی اسلحے کا سب سے برا خریدار شمار ہوتا ہے۔

گزشتہ ماہ ستمبر میں حکومت امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ پانچ ارب چالیس کروڑ ڈالر کے سودے کی منظوری دی تھی ۔ اس معاہدے کے تحت امریکہ سعودی عرب کو چھے ہزار پیٹریاٹ اور پی ای سی تھری میزائیل فراہم کرے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24