Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87644
Published : 18/11/2015 19:50

الانبار میں عراقی فوج کی کارروائیاں

عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے الرمادی میں ہتھیاروں کے ایک بڑے ڈپو کا پتہ لگا کر اسے ضبط کر لیا ہے

المعلومہ انٹرنیٹ سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں امن و استحکام قائم کرنے کے لئے عراقی فوج کی کوششوں کے دوران، انسداد دہشت گردی فورس کے جوانوں نے الرمادی سے ہتھیاروں اور بم کا ایک بڑا ذخیرے کا پتہ لگا کر اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے-

پریس ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ بارہ سو سے زیادہ یورپی جو شام اور عراق میں داعش دہشت گرد گروہ میں شامل ہو گئے تھے گذشتہ دو برسوں کے دوران اپنے ملکوں کو واپس جا چکے ہیں-

اس رپورٹ کے مطابق دوسو پچاس دہشت گرد فرانس، تقریبا تین سو پچاس برطانیہ، دو سو پچاس جرمنی ، ایک سو تیس بلجیئم اور ایک سو پچیس دہشت گرد سوئیڈن واپس جا چکے ہیں، جبکہ باقی یورپ کے دوسرے حصوں میں پھیل گئے ہیں-

اس وقت تقریبا پانچ سو بیس فرانسیسی جو داعش کے رکن ہیں عراق اور شام میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دے رہے ہیں اور فرانس واپس جانے والے اکثر افراد دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کئے جا رہے ہیں-

جمعہ کی رات پیرس میں داعش کے حملوں کے بعد جن میں دسیوں افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے فرانس میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20