Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87646
Published : 18/11/2015 19:56

بغداد میں دو بم دھماکے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو بم دھماکے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں واقع علاقے محمودیہ کے بازار میں ایک بم دھماکا ہوا جس میں دو عراقی مارے گئے اور چھے زخمی ہوگئے۔ عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک دیگر بم دھماکا بغداد کے مغربی علاقے ابوغریب میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص مارا گیا اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ یہ ، کار بم دھماکا تھا۔ اس عراقی سیکورٹی ذریعے نے دہشت گردوں کے خلاف عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی پیش قدمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اس طرح کی کارروائی کرکے عراقی فوج اور عوام کا حوصلہ پست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ منگل کے روز بھی بغداد کے جنوبی علاقے کراغول میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مارٹر گولہ داغا تھا جس کے نتیجے میں تین افراد مارے گئے تھے۔ اس حملے میں دو افراد زحمی بھی ہوئے۔ منگل کے روز ہھی بغداد کے علاقے الحسین کے بازار میں ایک بم دھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص مارا گیا اور سات زخمی ہوگئے تھے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر دفاع نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ بغداد کے جنوب میں بڑی مقدار میں دہشت گرد گروہوں کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق اس اسلحے اور گولہ بارود کا استعمال نواسہ رسول حضرت امام حسین کے چہلم کے اجتماعات میں شرکت کرنے والوں کے خلاف کیا جانا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17