Thursday - 2018 july 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87658
Published : 19/11/2015 13:33

دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیاں بدستور جاری

دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

عسکری ذرائع کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مغربی صوبے لاذقیہ کے نواح میں واقع اسٹریٹیجک پہاڑیوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

شامی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے بھی لاذقیہ کے نواحی علاقوں زویک اور القصیب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔

اس بمباری کے نتیجے میں دہشت گردوں کا ایک غیر ملکی سرغنہ ابو جعفر شمالی اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گرد سرغنہ کا تعلق مراکش سے بتایا جاتا ہے۔

حمص سے ملنے والی خبروں کے مطابق شامی فوج الحدث کے علاقے کو آزاد کرانے کے بعد اب مہین اور حوارین نامی علاقوں کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے۔

شامی فوج اورعوامی رضاکاروں نے شمالی شہر ادلب میں ایک کارروائی کے دوران جیش الاسلام نامی دہشت گروہ کے کمانڈر ابوفتحی البادیہ کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

جنوبی دمشق کے نواحی علاقوں میں بھی شامی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 july 19