Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87665
Published : 19/11/2015 13:59

علاقے کے بعض ممالک کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت

اردن کے شہزادے حسن بن طلال نے خلیج فارس کے عرب ممالک پر داعش دہشت گرد کی مالی حمایت کا الزام لگایا ہے-

روزنامہ رای الیوم کی رپورٹ کے مطابق اردن کے شہزادے حسن بن طلال نے کسی خاص ملک کا نام لئے بغیر کہا کہ انھیں یقین ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن عرب ممالک داعش دہشت گرد گروہ کو فنڈ فراہم کرتے ہیں-

اردن کے شہزادے نے پیرس میں داعش کے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کو ان حملوں پر ردعمل میں نہایت ہوشیاری کے ساتھ مسلمانوں اور داعش سے منسوب افراد کے درمیان فرق کرنا چاہئے-

یہ ایسے عالم میں ہے کہ اس سے قبل اردن کے ایک اسلام پسند قانون داں موسی عبدا للات نے کہا تھا کہ اردن کے چار ہزار شہری شام اور عراق میں انتہا پسند اور دہشت گرد گروہوں میں موجود ہیں اور ان میں اسی فیصد داعش میں شامل ہو چکے ہیں-

موسی عبداللات نے شام اور عراق میں دوہزارگیارہ سے اب تک اردن کے چار سو بیس دہشت گردوں کی ہلاکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دوہزار تین میں عراق پر امریکی حملے کے بعد سے اب تک اردن کا وہابی ٹولہ انتہاپسند گروہوں کو مالی مدد فراہم کرنے والوں میں سر فہرست شمار ہوتا ہے- القاعدہ کا سابق سرغنہ ابو مصعب الزرقاوی اردن کے وہابی ٹولے کا جانا پہچانا نام ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24