Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87668
Published : 19/11/2015 14:7

یمن: پانچ ہزار سات سو سے زائد افراد کی شہادت

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کے آغاز سے اب تک پانچ ہزار سات سو سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں آٹھ سو تیس عورتیں اور بچّے شامل ہیں۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کی چھبّیس مارچ کو یمن پر سعودی اتحاد نے اپنی جارحیت کا آغاز کیا ہے جس میں اب تک پانچ ہزار سات سو سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں آٹھ سو تیس عورتیں اور بچّے بھی شامل ہیں۔

انسانی امور میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر یوہانس وان دیرکلاو نے جمعرات کے روز، نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمن کے دو کروڑ بارہ لاکھ افراد یعنی بیاسی فیصد عوام کو اس وقت انسان دوستانہ امداد کی اشد ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمن میں بنیادی خدمات سے متعلق کارروائیاں رکی ہوئی ہیں جبکہ ایک کروڑ چالیس لاکھ افراد کو طبی امداد کی ضرورت ہے اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ جنگ کی بناء پر اٹھارہ لاکھ بچّے، تعلیم سے محروم ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی جارحیت نے اس ملک کے مختلف علاقوں تک امدادی تنظیموں کی دسترسی کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے جس کی بناء پر یمن کے مختلف علاقوں میں عوام تک انسان دوستانہ امداد نہیں پہنچ پا رہی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22