Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87669
Published : 19/11/2015 14:10

یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی بمباری بدستور جاری ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جارح لڑاکا طیاروں نے جمعرات کے روز بھی صوبے صعدہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس میں کم از کم چار یمنی شہری شہید ہو گئے۔
سعودی طیاروں نے صوبے تعز پر بھی کئی بار حملہ کیا۔ صوبے مآرب میں بھی سعودی طیاروں نے صرواح کے علاقے پر سولہ بار بمباری کی۔ 
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے بھی جنوبی یمن میں واقع صوبے الضالع میں واقع علاقے مریس میں سعودی آلہ کاروں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے کئی سعودی ایجنٹوں کو ہلاک کر دیا۔ 
یمنی فوج نے اس علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔ سعودی آلۂ کاروں نے صوبے تعز میں الوازعیہ کے علاقے پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی مگر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ 
ادھر بحرین کی حکومت نے یمن پر وحشیانہ جارحیت میں سعودی عرب کی حمایت کی غرض سے اپنے مزید فوجیوں کو عدن روانہ کیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21