دوشنبه - 2019 مارس 18
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 87678
تاریخ انتشار : 19/11/2015 19:7
تعداد بازدید : 6

نئے مشرق وسطی کی پالیسی میں امریکہ کو شکست ہوئی ہے، جنرل حسین سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ نئے مشرق وسطی کی پالیسی میں امریکہ کو شکست ہوئی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے بدھ کی رات شہر قم میں شہید مہدی زین الدین کی بائیسویں برسی کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ چار جنگوں میں صیہونی حکومت کو شکست سے بچانے میں ناکام رہا ہے اور یہ غاصب حکومت، اس وقت اپنی سلامتی کے حوالے سے ماضی سے کہیں زیادہ خوف زدہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ کسی زمانے میں امریکہ، عالم اسلام اور مشرقی و مغربی ایشیاء کی تبدیلیوں میں اہم کردار کا حامل تھا مگر اب اس کے کردار کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہے جبکہ سیاسی و علاقائی مسائل اور  توازن کے سلسلے میں  ایران اہم جدّت عمل کا حامل ہے۔

بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ امریکہ، عالم اسلام میں تشخّص بنانے اور اسلامی ملکوں پر مغربی اقدار مسلط کرنے کی کوشش کر رہا تھا مگر امریکہ کی اس خواہش کے برخلاف نتائج برآمد ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ مغرب کا سیکورٹی نظام، زوال کی طرف بڑھ رہا ہے اور مغرب جب دہشت گردوں کو مضبوط بنا رہا تھا تو اسے سوچنا چاہیے تھا کہ دوسروں کے لئے کنویں کھودنے والا خود بھی اسی کنویں میں گر سکتا ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :