Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87680
Published : 19/11/2015 19:15

ملک میں مکمل امن و امان کی بحالی کے لئے شامی فوج کی کارروائی جاری

شامی فوج ملک میں امن و امان کی برقراری کے لئے دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے شام کے مغرب میں واقع شہر حلب کے جنوب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

اس حملے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور ان کا بہت سا اسلحہ و گولہ بارود تباہ کر دیا گیا ہے۔

حلب کے صلاح الدین، لیرمون اور اعظمیہ علاقوں میں بھی شامی فوج نے کارروائی کرکے دہشت گرد گروہوں کے اسلحے کے ذخیرے تباہ کردیئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے عوامی رضاکاروں کی مدد سے حلب کے مضافات میں واقع بعض علاقوں پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

اس کارروائی میں بھی دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

ادھر شام کے مغربی علاقے لاذقیہ کے مضافات میں واقع ایک گاؤں کو بھی شامی فوج نے عوامی رضاکاروں کی مدد سے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

دریں اثنا روسی فوج نے اعلان کیا ہے کہ روس کے جنگی طیاروں نے شام میں داعش گروہ کے پانچ سو تیل ٹینکروں کو نشانہ بناکر تباہ کر دیا ہے۔

یہ تیل ٹینکر شام سے عراق تیل منتقل کر رہے تھے۔ شام کے شمال مغربی علاقے ادلب اور حلب کے مضافات میں بھی داعش کے ٹھکانوں پر روسی جنگی طیاروں نے حملے کئے ہیں جن میں دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22