Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87682
Published : 19/11/2015 19:21

نجران، جیزان اور عسیر میں واقع سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج اور رضاکاروں کا حملہ

یمن کی فوج اور عوامی رضارکار فورس نے نجران، جیزان اور عسیر میں واقع سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر راکٹوں اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے نجران، جیزان اور عسیر میں سعودی عرب کے السودانیہ، الرملہ، السدیس، المخروق ، الدود اور خباش فوجی ٹھکانوں اور علب گزرگاہ اور جبل ہمدان پر میزائل اور راکٹ داغے ہیں۔

یمنی ذرائع نے یہ رپورٹ بھی دی ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کی سرزمین میں واقع جیزان کے علاقے میں اپنی پیش قدمی جاری رکھی۔

دوسری جانب یمن کے مجاہدین نے یمن کے صوبہ جوف میں واقع لبنات کی فوجی چھاؤنی پر سعودی عرب کے پٹھوؤں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

دریں اثنا سعودی عرب کے لڑاکا طیارے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یمنی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ میں آل الحماقی، آل الصیفی اور الخفی کے علاقوں ، صوبہ حجہ میں حرض شہر جبکہ صوبہ عمران میں حرف سفیان پر بمباری کی ہے۔

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے مارب میں واقع صرواح کے علاقوں پر متعدد مرتبہ بمباری کی۔

ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب کے فضائی حملوں میں اب تک سات ہزار پانچ سو افراد شہید ہو چکے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16