Thursday - 2018 july 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87684
Published : 19/11/2015 19:27

پیرس قتل عام میں ملوث تمام عناصر یورپی ہیں،موگرینی

یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ پیرس حملوں میں ملوث تمام افراد یورپی شہری ہیں۔

فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ پیرس حملوں میں جن افراد کی اب تک شناخت ہوچکی ہے وہ سب کے سب یورپی ملکوں کے شہری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہوسکتا ہے کہ بعد میں صورتحال تبدیل ہوجائے لیکن تاحال ہم یہ کہہ سکتے ہیں ، یہ ایک اندرونی خطر ہ تھا۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پیرس حملوں کے وقت یہ تاثر دینے کی منظم کوشش کی گئی تھی کہ اس قتل عام میں پناہ کی تلاش میں مشرق وسطی سے آنے والے مہاجرین ملوث ہوسکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پیرس حملوں میں ملوث جن افراد کی اب تک شناخت ہوئی ان کا تعلق بیلجیئم اور فرانس سے ہے اور وہ مختلف اوقات میں دہشت گرد گروہوں کے ساتھ شام میں لڑتے رہے ہیں۔ یورپ کے انٹیلی جینس اداروں نے ان افراد کی واپسی کے بارے میں خبردار بھی کیا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 july 19