Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87823
Published : 22/11/2015 9:36

روس کے حملوں میں چھتیس داعش دہشت گرد ہلاک

شام میں داعش کے ٹھکانوں پر روس کے فضائی حملوں میں چھتیس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں- اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی لڑاکا طیاروں نے مشرقی شام کے صوبہ دیر الزور میں داعش کے ٹھکانوں پر ستر بار حملے کئے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا- رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ دیرالزور کے مختلف شہروں میں داعش کے ٹھکانوں پر روس کی فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں اس علاقے میں داعش گروہ پوری طرح تباہ ہو گیا ہے- صوبہ دیرالزور میں داعش پر روس کا یہ سب سے شدید حملہ بتایا جا رہا ہے- شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے بھی دیرالزور میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے- صوبہ حمص کے مہین علاقے پر روسی فضائیہ کی بمباری کے بعد شامی فوجیوں نے اس علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے انھیں پسپا ہونے پر مجبور کر دیا- روس کے لڑاکا طیاروں نے تیس ستمبر سے بشار اسد کی درخواست پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے شروع کر رکھے ہیں- دنیا کے مختلف ملکوں کے دشت گردوں نے شام میں مارچ دوہزار گیارہ سے بدامنی پیدا کر رکھی ہے- ان دہشت گردوں کو سعودی عرب ، قطر ، اردن ، ترکی ،صیہونی حکومت اور امریکہ ٹرینگ اور مالی و سیاسی مدد فراہم کر رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17