Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87824
Published : 22/11/2015 9:38

پاکستان میں طالبان کا ایک بڑا دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے ایک کارروائی کے دوران طالبان کے ایک بڑے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق گرفتار ہونے والے طالبان دہشت گرد کا نام محمد طارق بتایا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محمد طارق کو راولپنڈی کے علاقے حاجی شاہ میں ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق گرفتار کئے گئے طالبان دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کے علاوہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال ہونے والے جدید ترین آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ راولپنڈی پاکستان کا فوجی شہر کہلاتا ہے اور پاکستانی فوج کا ہیڈکوارٹر بھی اس شہر میں واقع ہے۔

طالبان دہشت گرد متعدد بار پاکستانی فوج کے مختلف اداروں اور چھاؤنیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16