Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87833
Published : 22/11/2015 10:7

یمن پر سعودی جارحیت، دسیوں افراد شہید و زخمی

یمن پر سعودی جارحیت میں کم سے کم دس عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یمنی ذرا‏ئع کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، صوبہ صعدہ کے شہر مجز میں رہائشی مکانات پر بمباری کی ہے۔

اس بمباری کے نتیجے میں میں کم سے کم دس عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ عمران کے شہر سفیان میں ایک گاؤں پر بھی حملہ کیا ہے جس میں ایک خاتون شہید اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ 
ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ سابق صدر منصور ہادی کے مسلح دہشت گردوں کی پیشقدمی کو ناکام بنادیا جبکہ صوبہ مآرب کے شہر بیحان کو سعودی عرب کے ایجنٹوں سے پاک کردیا۔ عسکری ذرائع کے مطابق اس لڑائی میں سعودی عرب کے درجنوں مسلح دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
ادھر المسیرہ ٹی وی نے سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے میزائل حملوں کی خبری دی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے سرحدی صوبے جیزان میں واقع قرما نامی فوجی اڈے پر تین میزائل داغے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

یمنی فوج نے المنتزہ کے علاقے میں سعودی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو بھی تباہ اور اس میں سوار تمام فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یمن کی عوامی رضاکارفورس کے جوانوں نے سعودی عرب کے صوبے جیزان میں واقع سعودی فوج کی متعدد چیک پوسٹوں کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16