Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87959
Published : 23/11/2015 15:21

داعش کے بیشتر گرفتار شدہ دہشت گرد امریکی شہری ہیں

امریکی سیاسی مبصر نے کہا ہے کہ اس بات پر حیرت کا اظہار نہیں کرنا چاہئے کہ داعش کے بیشتر گرفتار شدہ دہشت گرد، امریکی شہری ہیں۔

امریکی سیاسی مبصر ڈان ڈیبر نے ہفتے کے روز پریس ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات سے انکار، یا اس بات پر حیرت کا اظہار نہیں کرنا چاہئے کہ شام میں سرگرم داعش دہشت گرد گروہ کے، امریکہ میں گرفتار کئے جانے والے اراکین کا تعلق، خود امریکہ سے ہے اور گرفتار کئے جانے والے بیشتر دہشت گرد امریکی شہری ہیں۔

امریکہ کے اس مبصر نے کہا ہے کہ امریکہ میں داعش کے، جن دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں کوئی بھی شامی شہری نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ ہی دہشت گرد گروہ بناتا ہے اور دیگر ملکوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ان گروہوں کو بھیجتا ہے اور ظاہر ہے کہ ان گروہوں کے افراد پھر اپنے وطن واپس لوٹ آتے ہیں۔

ڈان ڈیبر نے کہا کہ یہ بات تحقیقات سے بھی ثابت ہو چکی ہے کہ گرفتار کئے جانے والے بیشتر دہشت گردوں کا تعلق خود امریکہ سے رہا ہے جنھیں باقاعدہ طور پر تربیت دی گئی ہے تاکہ انھیں دیگر ملکوں کے خلاف استعمال کیا جا سکے۔

تحقیقاتی نتائج کے مطابق امریکہ میں داعش دہشت گرد گروہ میں شمولیت کے الزام میں ترسٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے صرف تین غیر ملکی رہے ہیں اور ان کا تعلق بھی، شام سے نہیں ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11