Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87963
Published : 23/11/2015 15:47

ایران میں دہشت گردوں کے دو گروہوں کو تباہ کر دیا گیا

ایران کی وزارت انٹیلیجنس کے اندرونی سلامتی کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران کے شمال مغربی اور جنوب مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کے دو گروہوں کو تباہ کردیا گیا۔

ایران کی وزارت انٹیلیجنس کے اندرونی سلامتی کے سیکریٹری نے کہا کہ ان دہشت گرد گروہوں کودو صوبوں سیستان و بلوچستان اور مغربی آذربائیجان میں تباہ کیا گیا۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشتگرد گروہ کو سرحدی علاقوں میں آباد لوگوں کے تعاون سے ایسی حالت میں تباہ کیا گیا ہے کہ یہ گروہ، راسک اور ایرانشہر کے راستے میں ڈیڑھ سو کلو گرام وزنی بم کا دھماکہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا تاکہ اس علاقے میں بدامنی پھیلائی جا سکے۔ 

انھوں نے کہا کہ سیستان و بلوچستان اور مغربی آذربائیجان میں تباہ کئے جانے والے دہشت گرد گروہوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ایران کے وزیر انٹیلیجنس سید محمود علوی نے چند دنوں قبل ایران کے مختلف صوبوں منجملہ گلستان، مازندران، تہران اور سیستان و بلوچستان سے کئی دہشت گردوں کو گرفتار کئے جانے کا بھی اعلان کیا تھا۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16