Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87964
Published : 23/11/2015 15:49

ترکمنستان کے صدر کا دورہ ایران

گیس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم جی ای سی ایف کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے رکن ملکوں کے سربراہان مملکت کے تہران پہنچنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اتوار کو سب سے پہلے ترکمنستان کے صدر قربان علی بردی محمد اف ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے سعدآباد کمپلیکس میں اپنے ترکمن ہم منصب کا سرکاری طور پر استقبال کیا جس کے بعد دونوں ملکوں کے سربراہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 
دونوں ملکوں کے سربراہوں کی ملاقات میں علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو ہوئی اور باہمی تعاون میں فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔ اتوار کو ایران اور ترکمنستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے نو سمجھوتوں پر دستخط ہوئے۔ ایران اور ترکمنستان کے درمیان ہونے والے سمجھوتوں میں صحت عامہ، ٹیلی کمیونیکیشن، بجلی، سڑکوں کی تعمیر، شہری تعمیرات، نقل و حمل بالخصوص ریلوے کے شعبے میں تعاون کے سمجھوتے شامل ہیں۔ 
ایران اور ترکمنستان کے درمیان اسی طرح ریڈیو اور ٹی وی کے شعبے میں بھی تعاون بڑھانے کے ایک سمجھوتے پر دستخط ہوئے۔ اس سمجھوتے پر ایران کی طرف سے آئی آر آئی بی کی عالمی سروس کے سربراہ ڈاکٹر محمد اخگری اور ترکمنستان کے سرکاری ریڈیوں اور ٹیلیویژن کے سربراہ نے دستخط کئے۔ 
ترکمنستان کے صدر قربان علی بردی محمد اف گیس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم جی ای سی ایف کے سربراہی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16