Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87966
Published : 23/11/2015 15:54

داعش کے خلاف کوئی غیر ملکی فوجی نہیں لڑ رہا: عراقی وزیر اعظم

عراق کے وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی بھی دوسرے ملک کے فوجی کی موجودگی کی تردید کی ہے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے سنیچر کی رات بغداد میں عوامی تنظیموں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں کوئی بھی غیر ملکی فوجی دہشت گردوں سے نہیں لڑ رہا ہے- حیدر العبادی نے مزید کہا کہ جو لوگ میدان جنگ میں ہیں وہ سب عراقی ہیں اور جو بھی علاقے دہشت گردوں کے وجود سے پاک کئے گئے ہیں وہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں کی کو ششوں کا نتیجہ ہے- عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات اور چیلنجوں کے باوجود عراقیوں نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے- عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا کہ عراقی جوان،ملک کی پیشرفت اور اہداف کو آگے بڑھانے کا سرمایہ ہیں- جون دوہزارچودہ میں شمالی اور مغربی عراق کے علاقوں میں داعش دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے اب تک اس ملک کی مسلح افواج ، عوامی رضا کار فورس اور قبیلوں کے جوان داعش کو پسپا کرنے کے لئے مسلسل کارروائیاں کر رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20