Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87967
Published : 23/11/2015 15:56

یمنی ماہیگیروں پر سعودی جارحیت کی مذمت

یمن کے قانون و ترقی کے مرکز نے یمنی ماہیگیروں پر سعودی لڑاکا طیاروں کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

سبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے قانون و ترقی کے مرکز نے اتوار کے روز ایک بیان میں یمنی ماہیگیروں پر سعودی لڑاکا طیاروں کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ میں واقع علاقوں المخا اور جزیرہ زقر پر سعودی عرب کے تازہ حملوں میں بڑی تعداد میں ماہیگیر جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔ 

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے ماہیگیروں اور ان سے متعلق علاقوں پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملے، انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی شمار ہوتے ہیں۔ یمن کے قانون و ترقی کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی جاری جارحیت کے نتیجے میں یمن کے ہزاروں گھرانوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے اس لئے کہ تمام ساحلی علاقوں میں آباد لوگوں کا ذریعۂ معاش، یہی ماہیگیری ہے اور سعودی عرب نے گذشتہ تقریبا آٹھ ماہ سے یمن کے ان ساحلی علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ 

یمن کے اس مرکز نے اقوام متحدہ اور تمام عالمی اداروں سے سعودی جارحیت فوری طور پر بند اور یمنی علاقوں کا محاصرہ ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ گذشتہ مارچ کے مہینے سے یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جاری جارحیت میں اب تک ہزاروں افراد شہید و زخمی ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16