Wed - 2018 Nov 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87977
Published : 23/11/2015 16:47

دہشت گردی کے خلاف بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے، روس

روس کے وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایتار تاس نیوز ایجنسی کے مطابق روس کے وزیر اعظم دیمتری مدویدف نے پیر کے دن صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات کے مقابلے میں کسی امتیاز کے بغیر سنجیدگی کے ساتھ بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے۔

روسی وزیر اعظم کا یہ بیان شام میں روس کے کردار پر امریکی صدر باراک اوباما کی تنقید کے جواب میں سامنے آیا ہے۔ روس کے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر دہشت گرد گروہ داعش مضبوط اور طاقتور ہوا ہے تو یہ امریکا کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے بجائے، اپنی ساری کوششیں شام میں بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانے پر مرکوز رکھیں۔

دیمتری میدویدف نے کہا کہ مشرق وسطی میں چاہے وہ مصر، عراق ہو یا شام، معقول اور منصفانہ بات یہ ہے کہ امریکا اور تمام دوسرے ممالک، قانونی حکام کی حمایت کریں اور ان ملکوں میں حالات خراب کرنے اور ان کا اتحاد و یک جہتی ختم کرنے کی کوششوں سے گریز کریں۔

انھوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی غلط پالیسیوں کے ناگوار نتائج سامنے آئے ہیں۔ روس کے وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا نے القاعدہ کی تقویت کی جس کے نتیجے میں گیارہ ستمبر کا واقعہ رونما ہوا۔ انھوں نے کہا کہ امریکا کی غلط پالیسیوں کے ناگوار نتائج ثابت کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف سنجیدگی کے ساتھ بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 14