Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87979
Published : 23/11/2015 16:53

زائرین کربلا کے فضائی اور زمینی تحفظ کو یقینی بنانے کا اعلان

ایران نے شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلائے معلی جانے والے زائرین کو پورے راستے مکمل فضائی اور زمینی تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ایرانی فضائیہ کے خاتم الانبیا ہیڈکواٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر فرزاد اسماعیلی نے اتوار کو فوجیوں کی صبح کی پریڈ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایران کا فضائی دفاع کا شعبہ گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلا ئے معلی جانے والے زائرین کو فضائی تحفظ فراہم کرے گا۔

اسی کے ساتھ ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان نے بھی کہا ہے کہ چہلم کے موقع پر کربلا جانے والے زائرین کی سلامتی کا پورا انتظام کیا گیا ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16