Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 87986
Published : 23/11/2015 17:24

تہران میں تنظیم جی ای سی ایف کا سربراہی اجلاس

گیس برآمدکرنے والے ملکوں کی تنظیم جی ای سی ایف کا تیسرا سربراہی اجلاس پیر کو تہران میں ہو رہا ہے۔

اس اجلاس میں جی ای سی ایف کے نو رکن ملکوں کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں شرکت کے لئے ترکمنستان، بولیویا، ونزوئلا، نائیجیریا، عراق اور استوائی گنی کے سربراہ تہران پہنچ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن بھی تہران پہنچ گئے ہیں ۔

جی ای سی ایف کے تہران سربراہی اجلاس میں الجزائر کے وزیر اعظم عبدالمالک سلام اور تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے سیکریٹری جنرل سالم البدری اور بعض دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی تہران اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران، الجزائر، بولیویا، استوائی گنی، لیبیا، نائیجیریا، قطر، روس، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، ونزوئلا اور متحدہ عرب امارات، تنظیم کے رکن ممالک ہیں اور ہالینڈ، ناروے، عراق، عمان اور پیرو جی ای سی ایف کی جنرل کونسل میں مبصر کی حیثیت سے شامل ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16