Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88006
Published : 24/11/2015 9:46

امریکی فوجی شام روانہ کئے جائیں گے، ایک امریکی اعلی عہدیدار کا اعلان

امریکا کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا کی خصوصی فورس عنقریب شام پہنچ جائے گی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق داعش مخالف نام نہاد بین الاقوامی اتحاد میں امریکی صدر کے نمائندے بریٹ مک گرک نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکی خصوصی فورس، عنقریب شام پہنچ جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق بریٹ مک گرک نے امریکی خصوصی فورس کے شام پہنچنے کے صحیح وقت کی طرف اشارہ کئے بغیر کہا کہ یہ امریکی فوجی، شام کے شمال میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز نامی گروہ کی مدد کریں گے۔

امریکی صدر باراک اوباما نے تقریبا" چھے ہفتے پہلے شام مخالفین کے کنٹرول والے علاقوں میں پچاس امریکی فوجیوں کی تعیناتی پر اتفاق کیا تھا۔ باراک اوباما نے بریٹ مک گرک کو، جو عراقی امور کے تجربہ کار ماہر ہیں، داعش سے مقابلے کی کارروائیوں کا نگراں مقرر کیا ہے۔ اس سے پہلے یہ عہدہ گزشتہ ایک سال کے دوران جنرل جان ایلن کے پاس تھا۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18