Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88013
Published : 24/11/2015 10:2

عراق میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت

عراق میں سیکورٹی فورسز اور داعش دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں اٹھائیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ تکریت میں سیکورٹی فورسز اور داعش دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں آٹھ دہشت گرد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے۔ اس ذریعے کا کہنا ہے کہ پیر کے روز تکفیری دہشت گردوں نے کئی اطراف سے تکریت پر حملہ کیا لیکن عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی مزاحمت کی وجہ سے ان کو پسپائی پر مجبور ہونا پڑا۔

ادھر عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے سیکورٹی فورسز کی مدد کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی اور بڑی مقدار میں دہشت گردوں کا اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیا۔ عراقی سیکورٹی فورسز نے عوامی رضاکاروں کی مدد سے صوبہ الانبار میں بھی داعش گروہ کے بیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

سیکورٹی فورسز نے صوبہ الانبار میں ایسی چار گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا جن میں دہشت گردوں نے بم نصب کر رکھے تھے۔ عراقی فوج نے بعقوبہ کے شمال مشرق میں واقع گاؤں المخیسہ کے نزدیک چیک پوسٹ پر بھی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا۔ اس کارروائی میں بہت سے دہشت گرد اور دو فوجی زخمی ہوئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18