Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88014
Published : 24/11/2015 10:4

صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ایک فلسطینی لڑکی شہید

غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ایک فلسطینی لڑکی شہید ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے بیت المقدس میں ایک فلسطینی لڑکی کو شہید کردیا۔

صیہونی فوجیوں نے اس فلسطینی لڑکی کو پیر کے روز بیت المقدس کے یافا روڈ پر گولی مارکر شہید کیا۔ غاصب فوجیوں نے بیت المقدس میں ایک فلسطینی لڑکی کو فائرنگ میں زخمی بھی کیا ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ اس فلسطینی لڑکی نے اسرائیل مخالف کارروائی انجام دی تھی اور چار صیہونی آبادکاروں کو زخمی کردیا تھا۔

اتوار کے روز بھی صیہونی فوجیوں نے ایک لڑکی سمیت تین فلسطینیوں کو غرب اردن اور فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں شہید کردیا تھا۔ گزشتہ اکتوبر کے اوائل میں شروع ہونے والی انتفاضہ قدس میں اب تک تقریبا" سو فلسطینی شہید اور دو ہزار سات سو سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16