Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88015
Published : 24/11/2015 10:5

بغداد میں امریکی سفارت خانہ بند کیا جائے: عراقی رکن پارلیمنٹ

ایک عراقی رکن پارلیمنٹ نے بغداد میں امریکی سفارت خانہ بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی رکن پارلیمنٹ اکرم الترزی نے عراق کی تقسیم کی امریکی کانگریس اور وائٹ ہاؤس کی کوشش کے رد عمل میں بغداد میں امریکی سفارت خانے کو بند کئے جانے اور امریکی سفیر کو اپنے ملک سے باہر نکالے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اکرم الترزی نے پیر کے روز حکومت عراق سے مطالبہ کیا کہ عراق کے ٹکڑے کرنے کی امریکی کانگریس اور وائٹ ہاؤس کی کوشش کے سبب بغداد میں امریکی سفارت خانہ بند کرکے امریکی سفیر کو ملک سے نکال دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس منگل کے روز عراق کو تین حصوں یعنی عرب، سنی اور شیعہ حصوں میں تقسیم کرنے کی غرض سے ایک اجلاس منعقد کر رہی ہے اور حکومت عراق کو اس کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کرنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عراقی وزارت خارجہ کو عراق کی تقیسم کے بل کو رکوانے کے لئے سفارتی اقدامات انجام دینے چاہئیں۔ عراقی رکن پارلیمنٹ نے امریکی کانگریس کے اس اقدام کو عراق کے داخلی امور میں کھلی مداخلت قرار دیا ہے۔

انہوں نے اس سلسلے میں عراقی پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس اور ٹھوس اور واضح موقف اختیار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20