Wed - 2018 Nov 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88071
Published : 24/11/2015 18:9

سیاسی قیدیوں کی حمایت میں بحرینی عوام کا مظاہرہ

بحرینی عوام نے اس ملک کے سیاسی قیدیوں کی حمایت میں گذشتہ رات مظاہرے کئے- بحرین کے "چودہ فروری انقلاب" نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے سیکڑوں حکومت مخالفین نے پیر کی رات کو بحرین کے مختلف علاقوں منجملہ دارالحکومت منامہ، سترہ اور بنی جمرہ کے علاقے میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے کئے اور سیاسی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا-
مظاہرین نے دو سیاسی سرگرم کارکنوں کے خلاف پھانسی کا حکم صادر ہونے کی مخالفت کرتے ہوئے تمام سیاسی قیدیوں کی آل خلیفہ حکومت کی جیلوں سے رہائی کا مطالبہ کیا- بحرین کے عوام، آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں پرامن مظاہرے سرکوب کئے جانے اور ڈموکریسی کے دعویدار ملکوں کی خاموشی کے باوجود، اپنے پرامن مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں- واضح رہے کہ بحرین کے دو جوانوں محمد رمضان اور حسین علی موسی کو، دوہزار چودہ کے بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کے ہلاک ہونے کے بے بنیاد الزام کے تحت پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے-
انسانی حقوق کی بعض تنظیموں نے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے پھانسی کی سزا سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے بحرین کے سیاسی سرگرم کارکنوں اور مخالفین کو پھانسی نہ دیئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان دو بحرینی باشندوں کی پھانسی کی سزا کا حکم منسوخ کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 14