Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88074
Published : 24/11/2015 18:18

شام میں نامہ نگاروں کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملہ

روسی وزارت دفاع نے شام میں نامہ نگاروں کی ایک گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کی خبر دی ہے۔ اسپتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ شام کے اسٹریٹیجک علاقے زوائیک میں روسی نامہ نگاروں کی ایک گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ دہشت گردوں سے لڑائی کی فرنٹ لائن پر شامی فوجی مرکز کے نزدیک ہونے والے اس حملے میں تین روسی نامہ نگار زخمی ہو گئے۔ روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ زخمی ہونے والے نامہ نگاروں کو حمیمیم ایئر بیس منتقل کر دیا گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق روسی نامہ نگاروں کی گاڑی کو ٹینک شکن میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ شام کی بشار اسد حکومت کی درخواست پر تیس ستمبر سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی جنگی طیاروں کے وسیع حملے جاری ہیں۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16