Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88140
Published : 25/11/2015 16:26

امریکہ کی جانب سے صیہونیوں کے جرائم کی حمایت

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے صیہونیوں کے جرائم کی حمایت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے منگل کے روز مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں صیہونیوں کے جرائم کی حمایت کرتے ہوئے فلسطینی استقامت و مزاحمت کو دہشت گردی قرار دیا۔

جان کیری نے صیہونی جارحیت کے خلاف فلسطینی مزاحمت کو دہشت گردانہ حملے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کی مذمت ہونی چاہئے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو بقول ان کے دہشت گردی کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے اسی کے ساتھ فلسطینی اور اسرائیلی فریقوں سے کشیدگی میں کمی کے اقدامات کا مطالبہ کیا۔

اس ملاقات میں نیتن یاہو نے کہا کہ صیہونی بستیوں کو سرکاری طور پر تسلیم کئے جانے کے عوض اسرائیل، فلسطینیوں کو سہولیات دینے کے لئے تیار ہے۔ جان کیری کا مقبوضہ فلسطین کا یہ دورہ فلسطینی علاقوں میں جھڑپوں میں شدت آنے کے بعد انجام پارہا ہے۔

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے فوجیوں کی جارحیت میں شدت آنے کے بعد فلسطینی علاقوں میں انتفاضہ قدس تشکیل پائی ہے۔ نہتے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں یکم اکتوبر سے اب تک سو فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16