Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88143
Published : 25/11/2015 16:35

فرانس میں اغواکاروں کے خلاف کارروائی ، تمام مغوی رہا

شمالی فرانس کے روبے شہر میں اغوا کئے جانے والے تمام افراد کو رہا کرا لیا گیا۔

مقامی حکام کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی کے بعد ایک شخص کی لاش ملی ہے جبکہ تمام مغویوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے- کارروائی کے دوران پولیس کی اسپیشل فورس کو تعینات کیا گیا تھا اور اطراف کی سڑکوں کو بھی بند کر دیا گیا تھا-

پروسیکیوٹر فریڈریک فیور نے بتایا کہ اغوا کے بعد جس گھر میں لوگوں کو حراست میں رکھا گیا تھا وہاں سے ایک مشکوک شخص کی لاش ملی ہے- انھوں نے بتایا کہ وہاں سے، اے کے - سات رائفل بھی برآمد ہوئی ہے- انھوں نے کہا کہ ایک حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کے لئے اپنی پستول باہر پھینک دی تھی اور اسے گھر کے باہر سے حراست میں لیا گیا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے- ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ اس کارروائی کے دوران کتنے مشکوک افراد فرار ہونے میں کامیاب رہے-

مقامی حکام نے بتایا کہ منگل کی رات ہونے والے اس واقعے کے بعد تمام مغوی اب محفوظ ہیں- مغویوں کو رہا کرانے کی کارروائی کے دوران مسلح حملہ آوروں نے پولیس پر گولیاں بھی چلائی تھیں- حکام کے مطابق ابھی تک اغوا کے اس واقعے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ لوٹ مار کی کوشش ہو سکتی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18