Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88151
Published : 25/11/2015 17:51

پاکستان، بلوچستان میں دھماکہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں ہونے والے ایک دھماکے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے قمبرانی میں پولیس کی ایک گشتی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس، علاقے میں معمول کے گشت پر تھی۔

حکام کے مطابق اس حملے میں پولیس کی گاڑی تباہ ہوگئی جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ تا حال کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم پولیس اور سیکورٹی ادارے اس سے قبل ایسے حملوں کا الزام، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی پر عائد کرتے رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16