Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88158
Published : 25/11/2015 18:18

تیونس میں صدارتی گارڈز پر حملہ چودہ افراد ہلاک

تیونس میں صدارتی محل کے گارڈز کی بس پر حملے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ تیونس کے صدر نے گارڈز کی بس پر حملے کے بعد ملک میں ہنگامی حالت اور کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ہنگامی حالت اور کرفیوں کا نفاذ تیس دن کے لئے عمل میں لایا گیا ہے-
تیونس کے حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت تیونس میں صدارتی گارڈز کی بس پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ صدارتی محل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ جو دھماکے کی صورت میں ہوا ہے صدارتی محل کے گارڈز کی بس پر کیا گیا۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب بس معزول صدر زین العابدین کی جماعت کے ہیڈکوارٹر کے باہر پہنچی۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18