Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88163
Published : 25/11/2015 18:42

شامی فوج نے اپنے ملک کے کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا

شامی فوج نے ملک کے شمالی علاقے میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلح افواج کے جوانوں نے کویرس ایر بیس کے قریب واقع تمام علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزادا کرانے کے علاوہ شمالی حلب میں واقع ایر کالج کی عمارت پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ شامی فوج، کویرس کے ایربیس کو دہشت گردوں کے قبضے سے پہلے ہی آزاد کراچکی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حلب رقہ شاہراہ کے ذریعے داعش کی سپلائی کا راستہ بھی کاٹ دیا ہے جس کے بعد کویرس کے نواحی علاقے دہشت گردوں کی دسترس سے محفوظ ہوگئے ہیں۔ شامی فوج نےصوبہ دمشق کے بھی متعدد نواحی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے چھڑالیا ہے۔

ادھر شمال مغربی شام کے شہروں حماہ اور ادلب کے نواحی علاقوں میں جاری جھڑپوں کے دوران جیش الفتح نامی دہشت گرد گروہ کے پینتیس عناصر ہلاک ہوگئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16