Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 88176
Published : 26/11/2015 12:29

روس کا طیارہ منصوبے کے تحت گرایا گیا، لاوروف

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ترکی نے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر بمباری کرنے والے روسی طیارے کو مار گرایا ہے۔

ماسکو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ہم اس بات پر یقین نہیں کرسکتے کہ یہ کام غیر ارادی طور پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے یہ کام پہلے سے طے شدہ منصوبے کا حصہ ہے۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج یہ بات بھی خفیہ نہیں رہی کہ دہشت گرد گروہ، شام کی حکومت کے خلاف کارروائیوں کے لئے ترکی کی سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ روس کا ترکی کے خلاف جنگ کا کوئی ارادہ نہیں اور ترک عوام کے ساتھ ہمارے رویے میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو، سلامتی کونسل سے درخواست کرے گا کہ وہ ان اطلاعات کا جائزہ لے اور اس بارے میں تحقیقات کرے کہ دہشت گردوں کو مالی وسائل کیسے اور کہاں سے فراہم کئے جا رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17