Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183411
Published : 13/9/2016 16:13

شام میں اسرائیلی جنگی طیارہ مارگرایا گیا

شامی فوج نے جولان کی پھاڑیوں کے قریب قنیطرہ کے علاقے میں اسرائیل کا ایک جنگی ھوائی جھاز اور ایک ڈرون طیارہ مارگرایا ہے۔
شامی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے ایک جنگی طیارے نے منگل کو شامی فوج کے ٹھکانے پر حملہ کرنے کے لئے شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس کو شام کی اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے مار گرایا-
شامی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی خبردی ہے کہ شامی فوج نے اسرائیل کا ایک  ڈرون طیارہ بھی اس وقت مارگرایا جب منگل کی صبح صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے جولان کے علاقےمیں شامی فوج کے دو ٹھکانوں پر حملہ کیا ۔
اسرائیلی جنگی طیارے اور  ڈرون طیارے کو مارگرانے کے بعد شامی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت شام میں دھشت گردوں کے حوصلے بڑھانے کے لئے شام میں حملے اور شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کررہی ہے -
رواں ہفتے میں اسرائیل نے پانچویں بار شام کے اندر ھوائی حملے کئے ہیں،شام کی حکومت نے بارہا اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے علاقائی اور مغربی اتحادی شام میں سرگرم تکفیری دھشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔
شامی فوج نے کئی بار دھشت گردوں کے قبضے سے اسرائیلی ساخت کے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کئے ہیں،اس درمیان شامی فوج نے قنیطرہ کے ہی علاقے میں دہشت گردوں کے تین ٹینکوں کو تباہ کردیا ہے ان ٹینکوں میں سوار سبھی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
sahartv.ir


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11