Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183471
Published : 18/9/2016 14:42

شامی فوج پر امریکہ کا ھوائی حملہ، روس کی شدید تنقید

روس نے امریکہ کو علاقے میں دھشت گرد گروہ داعش کا محافظ قرار دیا ہے۔
ایتارتاس کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اتوار کے روز کہا ہے کہ ماسکو کو اس سے پہلے شک تھا کہ امریکہ جبہۃ النصرہ کی مدد کرتا ہے لیکن شامی فوج پر امریکہ کے وحشیانہ حملے کے بعد یہ شک یقین میں بدل گیا ہے۔
ماریا زاخارووا نے کہا کہ امریکہ نے اپنے اس اقدام سے داعش کے دہشت گردوں کے لیے راستہ صاف کر دیا تاکہ وہ آسانی کے ساتھ اور بغیر کسی رکاوٹ کے دیرالزور شھر پر قبضہ کر لیں۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں شامی فوج کے تین ٹینکوں، تین بکتر بند گاڑیوں، چار مارٹر توپوں اور ایک طیارہ شکن توپ سمیت بہت سا فوجی سازوسامان تباہ ہو گیا،انھوں نے کہا کہ امریکہ اس حملے کے بارے میں وضاحت پیش کرے۔
ماریا زاخارووا نے کہا کہ امریکہ نے بڑی ڈھٹائی کے ساتھ دشمنی کو ختم کرنے کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس نے ماسکو کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
سحر ٹی وی


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11