Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183993
Published : 29/10/2016 19:44

دہشتگردوں کو پچھاڑ،موصل کی جانب بڑھتی عراقی فوج

شمالی شہر موصل کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کے دوران عراقی افواج کی پیشقدمی بدستور جاری ہے۔


ولایت پورٹل:
العراقیہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ عراقی افواج کے موصل شہر کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کے دوسرے مرحلے کےآغاز میں اور عوامی رضاکار فورس کے موصل کے مغربی محاذ پر پہنچتے ہی ان کارروائیوں میں مزید تیزی آ گئی ہے۔
موصل کے مشرقی محاذ پر قائم آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ موصل کے سبھی محاذوں پر عراقی افواج کی پیشقدمی کا سلسلہ ہفتے کو تیز رفتاری کے ساتھ جاری رہا اور عراقی افواج نے مزید کئی علاقوں کو آزاد کرا لیاہے،عراقی افواج نے الشورہ کے علاقے سے حمام العلیل کی جانب پیشقدمی کی ہے۔
اس درمیان عراقی فضائیہ نے بھی موصل کے علاقے فانوس میں داعش کے مواصلاتی سسٹم کو نشانہ بنا کراسے تباہ کر دیا ہے جبکہ موصل کے مشرق میں طعان علاقے میں داعش کے میزائل لانچنگ پیڈ اور ہتھیاروں کے گوداموں پر بمباری کرکے انہیں تباہ کر دیا ہے۔
ادھر بغداد سے خبر ہے کہ جابر بن حیان نامی پل کے قریب ایک دہشت گردانہ بم دھماکے میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔
sahartv



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11