Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184025
Published : 31/10/2016 19:47

عراقی فوج موصل شہر میں ہوئی داخل،دہشتگرد ہوئے فرار

عراق کے حشد الشعبی کے ایک اعلی عہدے دار نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج موصل شہر میں داخل ہو گئی ہے۔


ولایت پورٹل:
العالم ٹی وی چینل کے مطابق،حشد الشعبی کے سرایا الخراسانی ڈویژن کے سربراہ علی الیاسری نے کہا ہے کہ عراقی افواج پیر کی صبح موصل شہر کے الکرامہ علاقے میں داخل ہوگئی ہیں۔ یہ علاقہ موصل کے جنوب مشرقی حصے میں واقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق، فوج کے باقاعدہ داخلے کے بعد، داعش دہشت گرد اپنے مورچوں کو چھوڑ کر بھاگ نکلے،عوامی رضاکار فورس کے عہدے دار کے مطابق، عراق کی مشترکہ افواج دوسرے علاقوں سے بھی موصل کی جانب پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں،انہوں نے بتایا کہ حشد الشعبی کی کارروائیوں کے بعد آزادی آپریشن کی رفتار میں خاصی تیزی آ گئی ہے۔
خبررساں اداروں نے بتایا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے بھی موصل آپریشن میں شامل افواج کا معائنہ کیا اور تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا،فوج کے اعلان کے مطابق کارروائیوں کے دوران موصل کے جنوب مشرق میں واقع بائیس دیہاتوں کو بھی آزاد کرا لیا گیا،رپورٹ کے مطابق، الشورہ علاقے میں واقع السروج نام کے اسٹریٹیجک قصبے پر بھی فوج کے جوانوں نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ فوج، حشد الشعبی، کرد پیش مرگہ ملیشیا اور پولیس کے تعاون سے موصل آپریشن جاری ہے، عراقی فضائیہ بھی مسلح افواج کی مکمل حمایت کر رہی ہے،یاد رہے کہ موصل آپریشن  کا آغاز سترہ اکتوبر کو ہوا تھا۔
sahartv



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22